جس میچ میں بھی آفریدی نے تین یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں وہ میچ!آفریدی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

دبئی : شاہد آفریدی ٹی 20 کرکٹ میں 30 مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے ۔ کراچی کنگز اور لاہورقلندر زکے درمیان ہونے والے میچ میں لالہ نے 4 اوورز میں 19رنز کے عوض3وکٹیں حاصل کی تھی،انہوں نے میچ میں پہلا بریک تھروفخر زمان کی وکٹ اڑانے سے دیا جس کے بعد انہوں نے عمرا کمل اور سہیل خان کا بھی شکار کیا۔

شاہد آفریدی کی کارکردگی کے حوالے سے ایک اور خبر بھی سامنے آئی ہے کہ انہوں نے جس ٹی 20 میچ میں تین سے زائد وکٹیں حاصل کیں شاہدآفریدی کی ٹیم 80 فیصد وہ میچ جیت گئی ۔ اپنے پچھلے میچ میں بھی شاہد آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور یوں آفریدی الیون یہ میچ جیت گئی ۔

شاہد آفریدی پی ایس ایل تھری میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔کراچی کنگز نے اپنے ابتدائی تینوں میچوں میں فتح حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر اول پوزیشن پر براجمان ہے۔

Comments are closed.